کمائی زندگی بھر کی ، اسی کے نام تو کر دی
مجھے کچھ اور کرنا تھا ، مجھے کچھ اور کہنا تھا
کہاں اس نے سنی میری ، سنی بھی ان سنی کر دی
اسے معلوم تھا اتنا ، مجھے کچھ اور کہنا تھا
میرے دل میں جو ڈر آیا ، کوئی مجھ میں بھی ڈر آیا
وہیں اک رابطہ ٹوٹا ، مجھے کچھ اور کہنا تھا
رواں تھا پیار نس نس میں بہت قربت تھی آپس میں
اسے کچھ اور سننا تھا ، مجھے کچھ اور کہنا تھا
غلط فہمی نے باتوں کو بڑھا ڈالا یونہی ورنہ
کہا کچھ تھا ، وہ کچھ سمجھا ، مجھے کچھ اور کہنا تھا
Follow Us:
Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm
Youtube: Https://Bit.Ly/35blMZO