Urdu Sad Deep Lines… بلیک وارنٹ پر دست خط کے بعد
بلیک وارنٹ پر دست خط کے بعد
اس سے آخری خواہش پوچھی گئی…!
تو اس نے کہا:
وہ آخری رات
اپنے جلاّد کے ساتھ جاگنا چاہتا ہے..!
پھانسی رات گھپ اندھیرے میں
جب ہوائیں محبّت کی قَسمیں کھا رہی تھیں
اور پرندے اپنے نشیمنوں میں
کانپ رہے تھے….!
کال کوٹھڑی کا بھاری دروازہ کُھلا
اور اس کی محبوبہ داخل ہوئی…..!
اگلے روز جلّاد نے جیلر سے اجازت لیتے ہوئے کہا:
صاب ! ہم کب تک لاشوں کو پھانسی دیتے رہیں گے۔…!
FOLLOW US:
Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm
Youtube: Https://Bit.Ly/35blMZO