Table of Contents
Interesting Facts in Urdu
دنیا بھر سے دلچسپ حقائق اور معلومات
ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سی ایسی معلومات ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں یا پھر ان معلومات سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں لیکن جو نا واقف ہیں وہ آج اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
7 Interesting facts in Urdu
انسانی کھال کی جلد والی کتاب
ہارورڈ یونیورسٹی (ماساچوسٹس، امریکہ) کی لائبریری میں “ڈس ڈسٹنیز ڈے لام” (ترجمی: روح کی تقدیر) نامی ایک ایسی کتاب موجود ہے جس کی جلد انسانی کھال سے بنائی گئی تھی
معدے میں موجود نمک کا تیزاب
ہمارے معدے میں موجود نمک کا تیزاب (ہائیڈرو کلورک ایسڈ) کی اس قدر تیز ہوتا ہے کہ وہ سٹیل کو بھی گلا سکتا ہے
بیسویں صدی کے والد بمقابلہ اکیسویں صدی کے والد
انیس سو بیاسی تک تینتالیس فیصد والد ایسے تھے جنہوں نے کبھی اپنے بچوں کا پیمپر / ڈائپر نہیں بدلا تھا۔ دو ہزار دس میں یہ شرح کم ہو کر تین فیصد سے بھی کم رہ گئی تھی
کوکا کولا کا قیمت بڑھانے کا طریقہ
انیس سو تریپن میں کوکا کولا کمپنی نے اپنی ڈرنک کی قیمت بڑھانے کیلئے مختصر عرصے کیلئے ایک عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا۔ ان کی وینڈنگ مشین میں سے ہر نو میں سے ایک بوتل خالی ہوتی تھی جسکی وجہ سے کسٹمر کو ڈرنک حاصل کرنے کیلئے وینڈنگ مشین میں دو دفعہ سکہ ڈالنا پڑتا تھا۔
ایمبر گریس – وہیل مچھلی کی الٹی
ایک کلو ایمبر گریس یا وہیل وامٹ کی قیمت ستر ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ ایک ٹھوس، موم جیسا مادہ ہے جو کہ دوائیاں اور خوشبوئیں بنانے کے کام آتا ہے۔ یہ سپرم وہیل مچھلی کی انتڑیوں اور بائل ڈکٹ کے خارج کردہ مواد سے بنتا ہے
بائیس ہزار پانچ سو ڈالر کا خربوزہ
مئی دو ہزار انیس میں جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں دو خربوزے ایک نیلامی میں پچاس لاکھ ین (جاپانی کرنسی)، جو کہ تقریبا پینتالیس ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں، میں بکے تھے۔ انکی زیادہ قیمت کی وجہ ان کی نسل (کراون خربوزہ)، بے داغ بناوٹ، خوشبو اور ذائقہ ہے
شہد کی مکھی کے ڈنک کی خصوصیات
شہد کی مکھی کے ڈنک کے زہر میں پایا جانے والا ملائیٹن نامی زہر ایڈز سے بچا سکتا ہے۔ یہ زہر ایڈز کے وائرس کے حفاظتی حول میں سوراخ کر کے اسے مارتا ہے۔ اس کا ڈنک جوڑوں کے درد کو بھی کم کرتا ہے اور اس میں سوجن کو کم کرنے والے مالیکیول بھی پائے جاتے ہیں
Source: urdu-facts.com
Did You Know Facts in Urdu | کیا آپ جانتے ہیں …. دلچسپ حقائق (Part1)