Table of Contents
Interesting Facts About Google in Urdu
گوگل کے کچھ دلچسپ ترین حقائق
Interesting Facts About Google
دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل روزانہ اربوں انسانوں کو ان کی مطلوبہ معلومات اور ویب سائٹس ڈھونڈ کر دیتا ہے۔ یہ سرچ انجن اسقدر پیچیدہ اور بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کو اربوں انسانوں تک پہنچاتا ہے کہ اس کی طاقت اور رفتار کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ گوگل کے کچھ دلچسپ ترین حقائق اور راز ایسے ہیں کہ جنہیں جان کر آپ یقیناً حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
-1 آپ جب بھی گوگل پر کوئی معلومات سرچ کرتے ہیں تو یہ ایک سیکنڈ کے معمولی سے حصے میں جواب دے دیتا ہے اگرچہ اس دوران یہ تقریباً 200 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اربوں ممکنہ نتائج کی چھان بین کرتا ہے۔
-2 گوگل کی کئی ویب سائٹوں کا نام اس کے نام کے غلط ہجوں سے بنایا گیا ہے جیسا کہ Googlr.com, gogle.com, gooogle.com وغیرہ۔
-3 گوگل پر ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ معلومات کی سرچ کی جاتی ہے۔
-4 گوگل کے زیادہ تر پراجیکٹ کو اربوں لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں صرف محدود تعداد کے لوگ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ گوگل کو محدود پیمانے پر استعمال ہونے وای ”چیروکی“ زبان میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
-5 گوگل کے مالکان لیری پیج اور سرجی برن نے پہلا گوگل ڈوڈل 1998ءمیں بنایا۔
-6 گوگل پر سرچ کئے جانے والے سوالات کا ڈیٹا 100,000,000 گیگا بائٹ سے بھی زیادہ ہے۔
-7 گوگل وہ واحد ویب سائٹ ہے جس کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس پر کم از کم وقت صرف کریں۔
-8 گوگل سٹریٹ ویو نقشوں کیلئے 50 لاکھ میل لمبی سڑکوں کی تصاویر لی گئی ہیں۔
-9 گوگل ہر مہینے تقریباً تین نئی کمپنیوں کو خرید لیتا ہے۔
-10 گوگل کی ملکیت یوٹیوب پر ہر ماہ 6 ارب گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔
Did You Know Facts in Urdu | کیا آپ جانتے ہیں …. دلچسپ حقائق (Part1)
Did You Know Facts in Urdu – کیا آپ جانتے ہیں | Urdu Facts Collection
FOLLOW US:
Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm
Youtube: Https://Bit.Ly/35blMZO