
Table of Contents
Interesting Facts About Burj Khalifa in Urdu
دبئی کی پہچان بلند ترین برج الخلیفہ کے دلچسپ حقائق جانیے
Facts About Burj Khalifa
آپ کو آسمان کی بلندیوں کو چھونے والی عمارت کے بارے میں ایسے حیرت انگیز حقائق سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں جو شاید ہی آپ کے علم میں ہوں۔
دنیا کی سب سے اونچی اس عمارت بر ج الخلیفہ کو تعمیر ہونے میں 6 سال کا عرصہ لگا تھا۔
اس عمارت کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے میں تیار کیا گیا۔
عمارت کو بنانے کے لیے 3 لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ، 39 ہزار ٹن اسٹیل، 10 لاکھ 3 ہزار اسکوائر میٹر شیشے اور 15 ہزار 500 اسکوائر میٹر ایمبوسڈ اسٹین لیس اسٹیل کا استعمال ہوا ہے۔
برج الخلیفہ میں لگے ایلیوٹر یعنی لفٹ کی رفتار 10 میٹر فی سیکنڈ ہے، یعنی اگر کوئی شخص ایلیویٹر کے ذریعے گراؤنڈ فلور سے 124 ویں فلور پر جائے گا تو اسے یہاں تک جانے میں صرف ایک منٹ لگے گا۔
برج الخلیفہ میں استعمال کیے جانے والے مجموعی کنکریٹ کا وزن ایک لاکھ ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے جب کہ عمارت میں استعمال ہونے والے مجموعی المونیم کا وزن پانچ اے 380 جہاز کے برابر ہے۔
برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے علاوہ مزید 6 عالمی ریکارڈ بھی حاصل کر چکی ہے جس میں دنیا کے سب سے زیادہ فلور والی عمارت کے ساتھ دنیا کی تیز ترین رفتار ایلویٹر جیسے متعدد ریکارڈ شامل ہیں۔
ہالی وڈ کی مقبول ترین فلمیں جس میں مشن امپاسیبل سمیت 4 دیگر فلمیں بھی شامل ہیں، ان فلموں کے کچھ حصوں کی عکس بندی برج الخلیفہ میں کی گئی ہے، معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے بھی اسی عمارت میں اسٹنٹس کیے تھے۔
برج الخلیفہ کے 125ویں فلور پر دنیا کا سب سے اونچا پوسٹ آفس ہے۔
Source: urdu.geo.tv
Urdu Interesting Facts – چند عجیب و غریب اور دلچسپ معلومات
Interesting Facts in Urdu – دنیا بھر سے دلچسپ حقائق اور معلومات
FOLLOW US:
Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm
Youtube: Https://Bit.Ly/35blMZO