Table of Contents
2 Line Sad Shayari in Urdu
Sad Heart Broken Poetry in Urdu
2 Line Sad Shayari Collection in Urdu
اپنی یادوں کو سمیٹیں گے بچھڑنے والے
کسے معلوم ہے پھر کون کدھر جائے گا
وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
یہ مسلسل تری قربت بھی کہاں راس مجھے
ایسا کچھ کر کہ مجھے تجھ سے بھی اکتاہٹ ہو
یہ سوچ کر کہ یار کو شرمندگی نہ ہو
میں نے بچھڑتے وقت بھی دیکھا نہیں اُسے
اسکی باتوں کے بھروسے پہ کہاں تک جائیں
وہ تو پورا نہیں کرتا کوئی وعدہ کر کے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مُسکرا دینا
حسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
درد کو رہنے بھی دے دل میں دوا ہو جائے گی
موت آئے گی تو اے ہمدم شفا ہو جائے گی
دل کو چُھو جاتی ہے رات کی آواز کبھی
چونک اُٹھتا ہوں کہیں تم نے پُکارا ہی نہ ہو
خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میں
بھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی
خزاں کے جور اٹھاتے رہیں گے ہم کب تک
کوئی بہار کی نوید سنائے گا کہ نہیں
بچھڑ گیا ھے تو میں بھی اسے بھلا دوں گا
مروں گا خود بھی اسے بھی کڑی سزا دوں گا
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں
یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا
میں نے برسوں گزارنا ہے تمہیں
تم میرا آخری زمانہ ہو
یہ بات اور ھے کہ سب کچھ بتارہا ہوں
وہ بات اور ھے جو سب سے چھپا رہا ہوں
ھمارے گھر کی دیواروں پہ ناصر
اداسی بال کھولے سو رہی ہے
Sad Heart Broken Poetry in Urdu – 2 line Heart Broken Poetry in Urdu
Romantic Love Poetry in Urdu – 2 Line Urdu Love Romantic Poetry
Top 2 Line Urdu Shayari Collection – 2 Line Urdu Poetry Collection
Follow On Us Social Media:
● Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
● Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm