
2 Line Barish Poetry
2 Line Sad Poetry Barish Shayari Collection
Barish Poetry بارش شاعری
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیں
بھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
――――――
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میں
وہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
――――――
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے
جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
――――――
رہنے دو اب کے تم بھی مجھے پڑھ نہ سکو گے
برسات میں کاغذ کی طرح بھیگ گیا ہوں میں
――――――
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبی
تو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں
――――――
ٹوٹ پڑتی تھیں گھٹائیں جن کی آنکھیں دیکھ کر
وہ بھری برسات میں ترسے ہیں پانی کے لیے
――――――
برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقی
بادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی
――――――
نم ہے پلکیں تیری اے موج ہوا رات كے ساتھ
کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات كے ساتھ
――――――
کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیں
تم اپنے شکستہ در و دیوار تو دیکھو
――――――
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئے
ورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
――――――
گنگناتی ہوئی آتی ہیں فلک سے بوندیں
کوئی بدلی تری پازیب سے ٹکرائی ہے
――――――
یہ رم جھم،یہ بارش، یہ آوارگی کا موسم
ہمارے بس میں ہوتا تیرے پاس چلے آتے
――――――
یاد آئی وہ پہلی بارش
جب تجھے ایک نظر دیکھا تھا
――――――
شب غم کی بارش میں تیرا عکس نظر آتا ہے
تیری یادوں ، تیری باتوں کا رقص نظر آتا ہے
――――――
جسے بارش کے پانی میں بہا کر مسکراتے تھے مجھے کاغذ کی وہ کشتی ذرا پھر سے بنا دینا ―――――― ٹپک پڑتے ہیں آنسو جب تمہاری یاد آتی ہے یہ وہ برسات ہے جس کا کوئی موسم نہیں ہوتا ―――――― اب تو بارش میں بھی اس کو میری یاد نہیں آتی وہ جو بادل کے گرجنے سے لپٹ جاتا تھا مجھ سے ―――――― کتنی چاہت سے لکھا تھا تمہارا نام دیواروں پہ زیدآج بارش نے اسے چوم چوم کے مٹا دیا ―――――― ہمارے شہر آجاؤ صدا برسات رہتی ہے کبھی بادل برستے ہیں کبھی آنکھیں برستی ہیں ―――――― وقت کی کڑوی باتیں چپ چاپ سہتا ہوگا اب بھی بھیگی بارش میں وہ بن کے چتری چلتا ہوگا ―――――― آج بارش نے برس کے مجھے بہت سے دلاسے دیے برسوں سے کھوئے ہوئے مجھے میرے خاصے دیے ―――――― پہلے بارش ہوتی تھی تو یاد آتے تھے اب جب یاد آتے ہو تو بارش ہوتی ہے ―――――― جو منہ کو آرہی تھی اب لپٹی ہے پاؤں سے بارش کے بعد مٹی کی فطرت ہی بدل گئی ―――――― Top 25+ 2 Line Urdu Poetry For Status2 Lines Urdu Sad Poetry 2 Line Urdu Love Romantic Poetry
FOLLOW US:
Facebook: Https://Bit.Ly/3kz8I6e
Pinterest: Https://Bit.Ly/32MdcAm
Youtube: Https://Bit.Ly/35blMZO