کھجور دُنیا کا سب سے صحت مند اور انتہائی غذائیت مند پھل ہے۔ اگر آپ مضبوط ہڈیاں، چمکتی ہوئی جِلد اور صحت سے متعلق دیگر فوائد چاہتے ہیں تو آپ کو کھجور کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کا ذائقہ میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے، کھجوروں میں کیلوری کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر کی طرح ہے۔ اس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہے۔
یہاں ہم آپ کو کھجور کے ساتھ دن کی شروعات کرنے کے فوائد کے بارے میں اہم معلومات دیں گے۔
صبح سویرے کھجور کھانے کے کرشماتی فوائد
کھجوریں فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ اپنے دن کا آغاز کھجوروں سے کرنا دن بھر تر و تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کو تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے۔
صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کی جِلد نِکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔
کھجور آئرن کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔ پورے جسم میں خون اور آکسیجن کی اچھی فراہمی آپ کو زیادہ جاندار اور توانائی بخش محسوس کر سکتی ہے۔
کھجور پوٹاشیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرسکتی ہے۔ اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
کھجور کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
وزن کم کرنے والی غذا میں کھجور بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ وہ لوگ جو صبح کے وقت ورزش کرتے ہیں خاص طور پر اپنی ورزش سے پہلے کھجوریں کھا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کھجوریں چینی کا ایک صحت مند متبادل ہیں۔ کھجور دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔