Skip to content
urdunama.info

urdunama.info

Primary Menu
  • Contact Us
  • News
    • education
    • Business
    • Entertainment
    • health
    • Stories
  • Ghazals
  • Rahat Indori
  • Home
  • Health
  • انڈے کھانے کے پانچ فائدے – غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
  • Health

انڈے کھانے کے پانچ فائدے – غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

urdunama September 4, 2021
انڈے کھانے کے پانچ فائدے - غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

آپ انہیں اُبال کر کھائیں، آملیٹ بنائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور آپ

کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔

 

ہائی کوالٹی پروٹین

پروٹین مختلف امینو ایسڈز سے بنتا ہے اور اس کی نو اقسام انڈوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے۔

 

وزن کم کرنے میں مددگار

انڈوں میں 77 کیلوریز ہوتی ہیں اور کاربوہائیڈریٹس بالکل نہیں ہوتے اس لیے انہیں ایسی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے جسے کھا کر آپ کا بھوک احساس کم ہو جاتا ہے یعنی انہیں کھانے سے آپ کو معدہ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ناشتے میں انڈے کھانے سے زیادہ بھوک نہیں لگتی اور اس طرح آپ باقی دن میں کم کیلوریز کھاتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد نے جتنی کیلوریز بیگلز سے حاصل کیں، اتنی ہی مقدار میں انڈے کھائے ان کا وزن 65 فیصد کم ہوا اور کمر کا سائز 34 فیصد کم ہوا۔

 

متوازن کولیسٹرول

انڈے میں 162 ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے اور ماضی میں ان سے اجتناب کیا جاتا تھا تاہم حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں اور دل کی بیماریوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

اچھا کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے اور انڈے اسے متوازن رکھتے ہیں۔ حقیقت میں انڈے کھانے سے جسم میں اچھے ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسڑول کا اضافہ ہوتا ہے اور برے لو ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کی کمی ہوتی ہے۔

 

قوت مدافعت میں بہتری

انڈے پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، بی 5، بی 12، وٹامن ای، فولیٹ، لیوٹین اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں جبکہ وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔

انڈے خاص طور پر سیلینیم سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے، ڈی این اے کو کم نقصان ہوتا ہے اور کینسر کے خلیے تباہ ہوتے ہیں۔

 

بینائی کے لیے سود مند

انڈے ان لوگوں کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو مچھلی نہیں کھاتے۔ اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لیے مفید ہے۔

انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

 

اردونامہ

Continue Reading

Previous: Buqrat Quotes in Urdu | Wise Sayying of Buqrat (Hippocrates)
Next: صبح سویرے کھجور کھانے کےجادوئی فوائد

Related Stories

Screenshot (461)
  • Health

The Role of Sleep in Weight Management: How Rest Impacts Your Metabolism

Swati January 23, 2024
What are Chia Seeds? | Healthy Benefits of Chia Seeds
  • Health

What are Chia Seeds? | Healthy Benefits of Chia Seeds

Asad January 6, 2023
jujubetea
  • Health

8 Incredible Benefits of Jujube Tea

Asad November 9, 2022
منتجات متعددة الوظائف: زيادة التركيز على المنتجات التي تجمع بين التألق والمظهر غير اللامع للحصول على تجربة متكاملة للعناية بالبشرة skincare
  • Lifestyle

منتجات متعددة الوظائف: زيادة التركيز على المنتجات التي تجمع بين التألق والمظهر غير اللامع للحصول على تجربة متكاملة للعناية بالبشرة

varsha March 27, 2025
تقنيات حديثة في العناية بالبشرة: الجمع بين الفعالية والتعددية أصبح الاهتمام بالبشرة أكثر تطورًا مع تزايد الطلب...
Read More Read more about منتجات متعددة الوظائف: زيادة التركيز على المنتجات التي تجمع بين التألق والمظهر غير اللامع للحصول على تجربة متكاملة للعناية بالبشرة
The Best Heroes in the DC Universe superheroes
  • tech

The Best Heroes in the DC Universe

varsha March 19, 2025
When it comes to superheroes, there are only two companies that come to mind, DC and Marvel....
Read More Read more about The Best Heroes in the DC Universe
Revolutionizing Money Transfers: The Power of Bank Card Scanning Technology Bank Card Scanning Technology
  • tech

Revolutionizing Money Transfers: The Power of Bank Card Scanning Technology

varsha December 6, 2024
In today’s fast-paced digital economy, the efficiency of financial transactions is paramount. One of the most promising...
Read More Read more about Revolutionizing Money Transfers: The Power of Bank Card Scanning Technology
The Ultimate Guide to Paint Protection Film (PPF): Why Your Car Needs It Now Paint Protection Film Orlando
  • Automotive

The Ultimate Guide to Paint Protection Film (PPF): Why Your Car Needs It Now

vinay November 19, 2024
Your car is more than just a vehicle—it’s an investment, a symbol of your style, and a...
Read More Read more about The Ultimate Guide to Paint Protection Film (PPF): Why Your Car Needs It Now
How Paint Protection Film Keeps Your Car Looking Pristine unnamed - 2024-09-02T170151.095
  • Automotive

How Paint Protection Film Keeps Your Car Looking Pristine

samanvya September 2, 2024
Owning a car is more than just enjoying the drive; it’s about maintaining its beauty and value....
Read More Read more about How Paint Protection Film Keeps Your Car Looking Pristine

You may have missed

skincare
  • Lifestyle

منتجات متعددة الوظائف: زيادة التركيز على المنتجات التي تجمع بين التألق والمظهر غير اللامع للحصول على تجربة متكاملة للعناية بالبشرة

varsha March 27, 2025
superheroes
  • tech

The Best Heroes in the DC Universe

varsha March 19, 2025
Bank Card Scanning Technology
  • tech

Revolutionizing Money Transfers: The Power of Bank Card Scanning Technology

varsha December 6, 2024
Paint Protection Film Orlando
  • Automotive

The Ultimate Guide to Paint Protection Film (PPF): Why Your Car Needs It Now

vinay November 19, 2024

© Copyrights 2025 || All Rights Reserved || Powered By Urdunama.info || Mail To Us : GuestPost@GeniusUpdates.com